رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی

لائبہ خان نے اپنی رخصتی پر والدہ سے ایسا کیا کہا جو سب ہنس پڑے!

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ایک جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں روانہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رخصتی کے موقع پر لائبہ خان گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اپنی والدہ سے گلے ملتی ہیں۔ اس موقع پر ان کی والدہ جذباتی ہو کر رونے لگتی ہیں، تاہم لائبہ خان انہیں تسلی دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’ماما آپ کو پتا ہے نا کہ میں نے نہیں رونا، تو اب آپ بھی مت روئیں، سب اچھا ہوگا ان شاء اللہ، یہ بندہ اچھا ہے۔‘‘

اداکارہ کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اسی ویڈیو میں لائبہ خان نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر ساری زندگی روتے رہے ہیں، اب وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور خوش رہیں گے، تاہم ان کے اس جملے پر وہاں موجود افراد قہقہے لگانے لگے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس بیان پر مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ اور خوشگوار لمحہ قرار دیا جبکہ بعض نے اسے ناپسند کرتے ہوئے تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے اسے ”حد سے زیادہ اعتماد“ قرار دیا جبکہ دوسرے نے کہا کہ اداکارہ ”اوور ایکٹنگ“ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان نے جواد نامی شخص سے شادی کی ہے اور وہ اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہی ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل یہ بھی بتا چکی ہیں کہ ان کا نکاح مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جس کی خبر انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات