بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا، ہندو سماج میں بھی تفریق کا باعث

بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا ایجنڈا، ہندو سماج میں بھی تفریق کا باعث

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس کو شدید داخلی دباؤ اور نظریاتی تضادات کا سامنا ہے

بی جے پی اور اس کی نظریاتی سرپرست آر ایس ایس کا اقلیت مخالف ہندوتوا ایجنڈا اب خود ہندو سماج کے اندر گہری تفریق کا سبب بنتا جا رہا ہے۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق حالیہ حالات و واقعات کے تناظر میں بی جے پی اور آر ایس ایس کو شدید داخلی دباؤ اور نظریاتی تضادات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے نئے مساواتی قوانین نے ایک بار پھر بھارت میں ذات پات کے حساس مسئلے پر بحث کو زندہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام،رافیل،آپریشن مہادیو،بھارتی اپوزیشن کے تابڑتوڑ حملے،بی جے پی لاجواب

دی ڈپلومیٹ کے مطابق بیرونی اور اقلیتی گروہوں کو نشانہ بنانے والی تفریق اب ہندو سماج کے اندر بھی پھیلتی دکھائی دے رہی ہے، جس سے سماجی ہم آہنگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ ابتدا میں اقلیتوں کے خلاف تفریق کو فروغ دیتا رہا، تاہم اب یہی سوچ ہندو سماج کے اندر بھی تقسیم اور انتشار کا سبب بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہندوتوا ایجنڈے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا یہ خلفشار نہ صرف بھارت کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ پورے خطے میں انتہا پسندی کو بھی ہوا دے رہا ہے۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق