پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار، آئی سی سی حکام پریشان
صورتحال کو سلجھانے کے لیے آئی سی سی نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے
پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد آئی سی سی کے حکام پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارت کو لے کر پاکستان کے تازہ ترین موقف سے صورتحال الجھ گئی ہے، جس کو سلجھانے کے لیے آئی سی سی نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان سے بیک چینل ڈپلومیسی استعمال کرے گا اور اس مقصد کے لیے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی کی بھارت نوازی، بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد
عمران خواجہ پی سی بی سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر بات چیت کریں گے اور موجودہ صورتحال میں انہیں پلے دی پیس میکر کا کردار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی عمران خواجہ کو اس ٹاسک کے لیے سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔
فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی کرکٹ باڈی کے اندر کشیدگی برقرار ہے۔