سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

ذرائع کے مطابق حکومت کی درخواست پر پاکستانی معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے

پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ایک سال کے لیے بڑھانے اور کریڈٹ ٹائم بڑھانے کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ایک سال کے لیے بڑھانے اور کریڈٹ ٹائم ایک سال سے بڑھا کر دو سال کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے، جس سے بیلنس آف پیمنٹ کے دباؤ میں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی درخواست پر پاکستانی معاشی ٹیم اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

رواں ماہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت سے متعلق موجودہ معاہدہ مکمل ہو جائے گا، جس کے تحت 1.2 ارب ڈالر کا فریم ورک شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان آئندہ مارچ 2026 سے قرض کی رقم کی واپسی شروع کرے گا۔ اس سہولت کا بنیادی مقصد ادھار تیل کے ذریعے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی لانا ہے۔

حکام کے مطابق اگر نیا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی یہ سہولت فروری 2027 تک جاری رہ سکتی ہے۔

Related posts

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار، آئی سی سی حکام پریشان

پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، مزید اضافہ متوقع

پاکستان قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے آسٹریلیا روانہ