ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت کا مشورہ دیا، جس پر دونوں ممالک خوش ہیں، ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگرام ایئربیس کسی کو نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ یہ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن مڈنائٹ ہیمر کیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے امریکا کی داخلی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے اور قتل کے واقعات میں 95 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی سخت وارننگ کے بعد ایران کا یو ٹرن، امریکا سے جوہری بات چیت کا فیصلہ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکینِ وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس کے باعث امریکی شہر پہلے سے زیادہ محفوظ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر ہیں جبکہ ری پبلکن پارٹی کو مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔

انہوں نے کولمبیا کے صدر کے ساتھ تعلقات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ وہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ ختم کروانا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن کی جانب سے سرد موسم میں حملوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ترجیح ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت کا مشورہ دیا، جس پر دونوں ممالک خوش ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے فنڈنگ بل پر دستخط کر دیے اور قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی طے پایا۔

Related posts

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

بحرِ عرب میں خطرے کی گھنٹیاں، امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا

کیا بھارت کے خلاف بائیکاٹ سے پاکستان کو آئی سی سی کی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے؟