نیوزی لینڈ 110 پر آل آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

انڈر 19 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ 110 پر آل آؤٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں

پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 110 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو سود مند ثابت ہوا، پاکستانی بالرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28.3 اوورز میں ہی نیوزی لینڈ کا کھیل ختم کردیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.3 اوورز میں 10 وکٹیں گنوا کر 110 رنز اسکور کیے ہیں، اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگو 39 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر چار کھلاڑی ہی 17، 15، 13 اور 10 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا تین وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ان کے علاوہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان