روس نیوکلیئر پاور سسٹم پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کی وارننگ

روس نیوکلیئر پاور سسٹم پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کی وارننگ

روس کی کسی بھی معاہدے پر عمل کرنے یا جنگ ختم کرنے کی کوئی نیت نہیں دکھائی دے رہی، زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولودویمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین کے نیوکلیئر پاور سسٹم اور توانائی کے انفراسٹرکچر پر مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روس کی کسی بھی معاہدے پر عمل کرنے یا جنگ ختم کرنے کی کوئی نیت نہیں دکھائی دے رہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے سخت سردیوں میں توانائی کے شعبے پر حملے کرنا بین الاقوامی کوششوں، خاص طور پر امریکہ کی کوششوں کو کمزور کرتا ہے۔

یہ بیان یوکرین کے چیف آف ڈیفنس انٹیلیجنس اولے ایواشینکو کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا، جنہیں حال ہی میں کیریلو بودانوف کی جگہ اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے ٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ بورڈ کو قبول کرنے سے انکار کردیا

واضح رہے کہ زیلنسکی نے اپنی ٹیم کو میامی میں ہونے والی بات چیت میں سیکیورٹی گارنٹیز اور اقتصادی بحالی کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔

اگر امریکی حکام نے تجاویز کی منظوری دے دی تو اگلے ہفتے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم ڈیووس میں امریکا اور یوکرین معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔

تاہم روس نے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ امن معاہدے کو قبول کرے گا جب تک یوکرین کے پورے ڈونباس علاقے پر قبضہ نہ جما لے۔

زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ یوکرین کو بجلی کی درآمد بڑھانے اور اضافی ساز و سامان حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھر یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ انھوں نے ریاستی توانائی کمپنیوں کو کم از کم 50 فیصد بجلی درآمد کرنے کی ہدایت دے دی ہے،

انہوں نے مزید بتایا کہ یوکرین میں ایک بھی پاور پلانٹ نہیں بچا جو روسی حملوں سے متاثر نہ ہوا ہو۔ توانائی کے کارکن دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بجلی بحال کی جا سکے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا