الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کی رکنیت معطل کر دی
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع ہونے تک معطل ارکان اسمبلی کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے
لاہور:الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 50 ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع ہونے تک معطل ارکان اسمبلی کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔
معطل ارکان میں محمد ادریس، مجاہد علی، فضل محمد خان اور ذوالفقارعلی شامل ہیں، اس کے علاوہ شاہد احمد، نسیم علی شاہ، مصباح الدین اور طاہر اقبال، سردار غلام عباس، اسامہ احمد میلہ، محمد محبوب سلطان اور خرم شہزاد ورک فہرست میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری
اس کے علاوہ رشید احمد خان، رانا محمد حیات خان، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی، عالم داد لالیکا، ملک محمد اقبال، محمد معظم علی خان اور محمد شبیل علی قریشی بھی معطل کر دیے گئے۔
معطل کیے گئے ارکان میں میر عامر علی خان مگسی، پیر امیر علی شاہ جیلانی، عبدالحکیم بلوچ اور صادق افتخار، ارشاد عبداللہ وہڑہ، خالد مقبول صدیقی اور محمد اختر مینگل بھی میں شامل ہیں۔
اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب سائرہ ترار، شازیہ فرید، ماہ رین رضا بھٹو، صوفیہ سعید شاہ اور سعیدہ جمشید کی بھی رکنیت معطل کر دی گئیں ہیں۔