طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے گزشتہ سال کتنے طیارے فروخت کیے؟ تعداد سامنے آ گئی

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے گزشتہ سال کتنے طیارے فروخت کیے؟ تعداد سامنے آ گئی

مسافر طیاروں کے علاوہ امریکی افواج کے لیے بھی جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی تیار کیے گئے

امریکی ہوابازی کمپنی بوئنگ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 160 تجارتی طیارے صارفین کے حوالے کیے، جب کہ پورے سال میں یہ تعداد 600 تک پہنچ گئی۔

بوئنگ کے کمرشل ایئرکرافٹ بزنس کے تحت چوتھی سہ ماہی میں 737 ماڈل کے 117 طیارے، 767 کے 10، 777 کے چھ اور 787 ڈریم لائنر کے 27 طیارے فراہم کیے گئے۔

دفاع، خلاء اور سیکیورٹی کے شعبے میں کمپنی نے اسی مدت کے دوران پانچ نئے AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹرز اور 14 ری مینوفیکچرڈ اپاچی ہیلی کاپٹرز ڈیلیور کیے۔ اس کے علاوہ دو نئے CH-47 چنوک اور دو اپ گریڈ شدہ چنوک ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔

دیگر دفاعی ترسیلات میں دو F-15 فائٹر طیارے، دو F/A-18 جنگی جہاز، پانچ KC-46 فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکر، تین MH-139 ہیلی کاپٹرز اور دو P-8 میری ٹائم پٹرول طیارے شامل ہیں۔

بوئنگ کے مطابق، دفاع، خلاء اور سیکیورٹی پروگرامز کے تحت چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 37 ڈیلیوریز کی گئیں، جب کہ پورے سال کے دوران یہ تعداد 131 رہی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار عالمی سطح پر ہوابازی اور دفاعی شعبے میں بوئنگ کی مضبوط موجودگی اور مسلسل طلب کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related posts

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

بحرِ عرب میں خطرے کی گھنٹیاں، امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا