شادیوں میں پرفارم کرنے پر راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

شادیوں میں پرفارم کرنے پر راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

گلوکاروں کے معاوضے نے سب کو چونکا دیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نہ صرف اپنی آواز بلکہ نجی تقریبات میں شاندار پرفارمنس کے باعث بھی نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، ان کی شرکت بڑی شادیوں اور خصوصی تقاریب کو ہمیشہ خاص بنا دیتی ہے۔

حالیہ دنوں فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی میں دونوں گلوکاروں کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

 اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن نعیم حنیف نے ایک گفتگو میں معروف گلوکاروں کے معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

نعیم حنیف کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستان میں کسی شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً 1 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں اور دوسرے شہر میں پرفارمنس کی صورت میں ان کی فیس میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بیرونِ ملک تقاریب کے لیے یہ رقم تقریباً دگنی ہو جاتی ہے۔

عاطف اسلم کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ماضی میں شادیوں میں پرفارم نہیں کرتے تھے، تاہم تقریباً سات سال قبل ملک ریاض نے انہیں اپنے پوتے کی شادی میں مدعو کیا۔

 ابتدائی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے بطور فیس طلب کی گئی جو ادا کر دی گئی، اس کے بعد عاطف اسلم نے شادیوں میں پرفارم کرنا شروع کیا اور اب وہ فی تقریب تقریباً 2 سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان کا ڈیجیٹل اشتراک؛ مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

نعیم حنیف کے مطابق معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کم ہی تقریبات میں پرفارم کرتی ہیں، تاہم اگر شرکت کریں تو ان کا معاوضہ بھی کم نہیں ہوتا اور وہ تقریباً 60 سے 70 ہزار ڈالر وصول کرتی ہیں۔

ان کے اندازے کے مطابق مذکورہ شادی میں صرف گلوکاروں کی پرفارمنس پر مجموعی طور پر 7 کروڑ روپے کے قریب رقم خرچ کی گئی، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان کے صفِ اول کے گلوکاروں کی ایک پرفارمنس بھی کروڑوں کی حیثیت رکھتی ہے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی