سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے

محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیے ممکنہ پاکستانی اسکواڈ

محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔

محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے۔ وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے تھے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی