سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا آج 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے پر جا پہنچی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونا 6602 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 12 ہزار 347 روہے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونا 77 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 4586 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم، چاندی کی قیمت 430 روپے اضافے سے 8895 روہے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

Related posts

محمد بن راشد نے DIFC عدالتوں کے تین نئے ججوں میں قسم کھائی ہے

عالمی سفارتکاری میں بڑی پیش رفت، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی