وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کھڑے رہنے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کھڑے رہنے کے ان فائدوں کو بھی جان لیں

وزن کم کرنے کے لیے، آپ کو اتنی کیلوریز جلانی ہوں گی جتنی آپ خوراک کے ذریعے حاصل کرتے ہیں

جسمانی سرگرمی کسی بھی صورت میں ہو فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ آرام اور حرکت دونوں حالتوں میں جسم کیلوریز جلاتا ہے۔ جتنا زیادہ آپ اپنے پٹھوں کو استعمال کریں گے اتنی ہی زیادہ کیلوریز استعمال ہوں گی حتیٰ کہ صرف کھڑے ہونے پر بھی اتنی ہی زیادہ کیلوریز جلیں گی۔

یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ کھڑے ہونے اور بیٹھنے کے دوران جلنے والی کیلوریز کا فرق کم ہے، مگر روزانہ کی سرگرمی میں اضافہ کرنے سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے، آپ کو اتنی کیلوریز جلانی ہوں گی جتنی آپ خوراک کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔ وزن اور چربی کم کرنے کے علاوہ، حرکت کرنے اور ورزش کرنے سے صحت کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔

یہاں اس بات پر روشنی ڈالی جارہی ہے کہ زیادہ دیر بیٹھنا آپ کی صحت کے لیے کیوں نقصان دہ ہے اور کھڑے ہونے یا حرکت کرنے سے ان خطرات کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟

کھڑے ہونے اور بیٹھنے کے دوران جلنے والی کیلوریز

آپ کا جسم آرام کی حالت میں بھی ضروری افعال جیسے سانس لینا، دل کی دھڑکن، خون کی گردش، اور ہاضمہ کے لیے کیلوریز جلاتا ہے۔ جب آپ اپنے پٹھوں کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کی توانائی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے، جس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔

کھڑے ہونے کے دوران آپ کے جسم کے پوسچر کے پٹھے بھی کام میں آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کھڑے ہونے سے بیٹھنے کی نسبت کچھ زیادہ کیلوریز جلتی ہیں۔ آپ کی عمر، وزن، جنس، اور قد بھی اس بات پر اثر انداز ہوتے ہیں کہ آپ کتنی کیلوریز جلاتے ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کا وزن 130 پاؤنڈ ہے تو آپ بیٹھنے پر 98 کیلوریز اور کھڑے ہونے پر 130 کیلوریز جلائیں گے، جس میں 32 کیلوریز کا فرق ہے۔

اسی طرح اگر آپ کا وزن 150 پاؤنڈ ہے تو بیٹھنے پر آپ تقریباً 113 کیلوریز اور کھڑے ہونے پر 150 کیلوریز جلائیں گے، جو کہ 37 کیلوریز کا فرق ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کا وزن 200 پاؤنڈ ہے تو بیٹھنے پر 150 کیلوریز اور کھڑے ہونے پر 200 کیلوریز جلائیں گے، جو کہ 50 کیلوریز کا فرق ہے۔

اگر آپ دن بھر زیادہ کھڑے رہیں گے تو یہ چھوٹا سا فرق وقت کے ساتھ مل کر بہت زیادہ کیلوریز میں بدل سکتا ہے۔

ایک مطالعے کے مطابق، اگر آپ دن میں چھ گھنٹے کھڑے رہتے ہیں تو ایک سال میں 5 پاؤنڈ سے زیادہ وزن کم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کی کیلوریز کی مقدار برقرار رہے۔

Related posts

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ