ماسکو میں شدید برفباری سے فضائی نظام مفلوج، 300 سے زائد پروازیں منسوخ
خطرناک موسمی حالات 10 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برفباری نے فضائی نظام مفلوج کر دیا۔ ایک ہی دن میں 300 سے زائد بین الاقوامی اور مقامی پروازیں یا تو منسوخ کر دی گئیں یا گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس پر 271 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 42 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں۔
روسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، برفانی سڑکیں اور خطرناک موسمی حالات 10 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، جبکہ دارالحکومت کیلئے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ایئرپورٹس آپریشنل ہیں، مگر مسافروں کو شدید احتیاط اور پیشگی معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔