سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کئی ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچوے روز ایک تولہ سونا 3400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہوگیا۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2915 روپےاضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 34 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4472 ڈالر ہو گئی جبکہ 70 روپے کے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 8195 روپے پر جا پہنچی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی