رحمہ زمان کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل
رحمہ زمان کا نکاح 2024 میں برطانیہ میں مقیم نیورو سرجن سے ہوا تھا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی ہلدی اور ڈھولکی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
رحمہ زمان، جو کئی بہترین ڈراموں جیسے منت مراد، محشر، میرے سپنے، بےرخی، میرے بن جاؤ، اور شطرنج میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اب پیا گھر سدھارنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ رحمہ زمان کا نکاح 2024 میں برطانیہ میں مقیم نیورو سرجن سے ہوا تھا، تاہم اس سال اداکارہ کی شادی کی تقریب قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کرن تعبیر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
رحمہ نے اپنی ہلدی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ گلابی اور فیروزی کشیدہ کاری والی لمبی قمیص اور سادہ فلیپر میں نظر آئیں۔ ان کے سادہ پونی ٹیل اسٹائل اور پھولوں کے حسین زیورات ان کے انداز کو مکمل کر رہے تھے۔ تصاویر میں وہ اپنے چھوٹے بھائی اور والدین کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔
رحمہ نے ہلدی کے علاوہ اپنی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ دھانی رنگ کے دیدہ زیب لباس میں ملبوس نظر آئیں، جس پر دبکہ کڑھائی کی گئی تھی۔