آئی ٹی سی این ایشیا 2026؛ تین روزہ نمائش کا آغاز کب سے ہوگا؟

آئی ٹی سی این ایشیا 2026؛ تین روزہ نمائش کا آغاز کب سے ہوگا؟

نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء، پالیسی ساز، صنعتکار اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت متوقع

27واں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں جدت، ترقی اور سرمایہ کاری کے روشن دور کا آغاز ہے۔

پاکستان برق رفتاری سے خطے میں آئی ٹی کا طاقتور، جدید اور مستقبل آفرین مرکز بن کر سامنے آ رہا ہے، پاکستان کے ٹیک سیکٹر کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، جدت انگیز پیش رفت اور سرمایہ کاری کی کشش عالمی دلچسپی کا محور بنتی جا رہی ہے۔

پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا اہم اور باعث وقار عالمی ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 2026، 17 تا 19 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کا مکمل ٹیک، آئی ٹی اور اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم پہلی بار ایک ہی عالمی پلیٹ فارم پر یکجا ہوگا۔

نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء، پالیسی ساز، صنعتکار اور بین الاقوامی ماہرین بھرپور شرکت کریں گے جبکہ 850 سے زائد اسٹالز، 3 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 350 سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار اور مندوبین کی آمد متوقع ہے۔

یہ شاندار نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اور ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز معاونت میں منعقد ہوگی، ایونٹ میں عالمی چیف انفارمیشن سیکیوریٹی آفیسر سمٹ کے ساتھ سائبر تھریٹ انٹیلیجنس، اے آئی لیڈرشپ، ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فِن ٹیک فارورڈ فورمزکا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کا معاشی انقلاب؛ اہم شعبوں میں پیشرفت

یہ ایونٹ نوجوانوں کیلئے اسکل ڈویلپمنٹ، تربیتی ورکشاپس اور رہنمائی سیشنز کا ذریعہ بنے گا، آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مضبوط، فیصلہ کن اور دور رس قدم ہے۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قابلِ فخر مقام دلانے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی و قابلِ ستائش کردار سرانجام دے رہا ہے، نمائش ملکی و بین الاقوامی اداروں کے درمیان سرمایہ کاری، پارٹنرشپ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے سازگار اور دیرپا مواقع فراہم کرے گی۔

ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت آئی ٹی سیکٹر کو ناصرف نئی رفتار بلکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی معیار پر استوار کر رہی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا