پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 85 ہزار کی حد عبور

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 85 ہزار کی حد عبور

دن کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ میں بیک وقت تین نفسیاتی حدیں عبور کی گئیں

کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے پہلی بار ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2653 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1.45 فیصد اضافے سے 185,062 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ میں بیک وقت تین نفسیاتی حدیں عبور کی گئیں، جبکہ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 185,481 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 67 ارب روپے مالیت کے 59 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جبکہ دن بھر میں 563 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ان میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 218 کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی، مضبوط خریداری اور نئے سال کے آغاز کے ساتھ فنڈز اور بھاری سرمایہ کاری نے اسٹاک مارکیٹ کو مزید پرکشش بنا دیا، جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

Related posts

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان