وینزویلا پر حملے سے گرین لینڈ اور مغربی فوجی اتحاد شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار

وینزویلا پر حملے سے گرین لینڈ اور مغربی فوجی اتحاد شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار

امریکی کارروائی کے اثرات گرین لینڈ سے لے کر نیٹو اور مغربی فوجی اتحاد تک محسوس کیے جا رہے ہیں

واشنگٹن: وینزویلا پر اچانک ہونے والے امریکی حملے سے گرین لینڈ اور مغربی فوجی اتحاد شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے۔

وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد عالمی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جس کے اثرات گرین لینڈ سے لے کر نیٹو اور مغربی فوجی اتحاد تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر وینزویلا میں کی گئی غیر معمولی اور تیز رفتار فوجی کارروائی نے نہ صرف لاطینی امریکا بلکہ آرکٹک خطے میں بھی اسٹریٹجک خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

گرین لینڈ، جو پہلے ہی امریکا، چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک کشمکش کا مرکز بن چکا ہے، اب مغربی دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے ایک نئے ابہام میں داخل ہو گیا ہے۔

نیٹو اور مغربی فوجی اتحاد کے اندر بھی اس کارروائی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اتحادی ممالک کو خدشہ ہے کہ اس نوعیت کی یکطرفہ کارروائیاں اجتماعی سلامتی، باہمی اعتماد اور مشترکہ دفاعی پالیسیوں کو کمزور کر سکتی ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا میں طاقت کے استعمال نے یہ پیغام دیا ہے کہ امریکا کسی بھی وقت اور کسی بھی خطے میں براہ راست کارروائی کر سکتا ہے، جس سے گرین لینڈ جیسے حساس علاقوں میں فوجی توازن اور سفارتی یقین دہانیاں غیر مستحکم ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی یہ کارروائی مغربی اتحاد کے لیے ایک امتحان بن چکی ہے، جہاں اب اتحادیوں کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ مستقبل میں طاقت، قانون اور خودمختاری کے درمیان توازن کیسے قائم رکھتے ہیں۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق