زندگی میں کیا کچھ جھیلا؟ مائیکل جیکسن کی بیٹی نے تلخ لمحوں سے پردہ اٹھادیا
زندگی نے مجھے ہر زاویے سے آزمائش میں ڈالا، پیرس جیکسن کا اعتراف
مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے اپنے نشے سے نجات کے سفر کے بارے میں پہلی بار کھل کر اظہار خیال کیا ہے اور مداحوں کو بتایا کہ اس سفر میں انہیں کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس جیکسن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کی اور ان افراد کی حوصلہ افزائی کی جو اس طرح کی ذاتی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔
27 سالہ پیرس نے واضح کیا کہ سوبریٹی کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی فوراً آسان ہو جاتی ہے۔ کچھ عرصہ تو حالات بہتر لگے، مگر بعد میں سب کچھ غیر متوقع طور پر بہت مشکل ہو گیا اور انہیں دوبارہ زندگی کے ان طریقوں کو سیکھنا پڑا جن پر وہ پہلے انحصار کرتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد سب کچھ بہت مشکل ہو گیا اور طویل عرصے تک ایسا ہی محسوس ہوتا رہا۔ مجھے دوبارہ وہ سب سیکھنا پڑا جس پر میں پہلے انحصار کرتی تھی۔
پیرس نے اپنی ذہنی صحت کی جدوجہد کے بارے میں بھی کھل کر بتایا کہ کس طرح وہ ڈپریشن کا شکار رہیں اور اس مشکل مرحلے میں خود کو سنبھالنا ایک چیلنج تھا۔
انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ اگر آپ کو ایسی مشکلات کا سامنا ہے، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔
دوسری جانب انفلوئنسر کرسٹل پمپ نے پیرس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو محبت اور مہربانی پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں اور کبھی کبھی یہ کافی ہوتا ہے کہ کسی کو یہ بتا دیں کہ آپ اسے پسند کرتے ہیں یا اس سے محبت کرتے ہیں۔
تاہم، کئی مشہور شخصیات نے بھی خاموشی سے پیرس کی پوسٹ کو لائک کر کے اور سوشل میڈیا پر حمایت کا اظہار کیا۔
