پاکستان اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان میچ بارش نے جیت لیا

پاکستان اور زمبابوے انڈر 19 کے درمیان میچ بارش نے جیت لیا

بارش کے باعث پاکستان انڈر 19 ٹیم کا یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ منسوخ ہوا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، جس کے نتیجے میں مقابلہ ختم کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عثمان خان نے 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ احمد حسین نے بھی 37 رنز بنا کر اسکور میں اہم اضافہ کیا۔

زمبابوے کی طرف سے پناشے مزائی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیروئے چیوالا اور شیلٹن مازویٹوريرا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بارش کے باعث پاکستان انڈر 19 ٹیم کا یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ منسوخ ہوا۔ اس سے قبل 29 دسمبر کو بھی زمبابوے کے خلاف مقابلہ بارش کی نذر ہو چکا تھا۔

گروپ مرحلے کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی، جس نے افغانستان کے خلاف دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔ زمبابوے انڈر 19 ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ افغانستان انڈر 19 ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان اور زمبابوے انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 6 جنوری کو کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

Related posts

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی