بونڈی بیچ حملے کے ہیرو احمد کا ایس سی جی گراؤنڈ میں فقید المثال استقبال کی ویڈیو وائرل

بونڈی بیچ حملے کے ہیرو احمد کا ایس سی جی گراؤنڈ میں فقید المثال استقبال کی ویڈیو وائرل

اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ نے احمد ال احمد کے لیے کھڑے ہو کر داد دی

ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا، جب بونڈی بیچ پر جانیں بچانے والے بہادر شہری احمد ال احمد کے اعزاز میں پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ نے احمد ال احمد کے لیے کھڑے ہو کر داد دی، جس سے میدان اور اسٹینڈز میں ایک جذباتی اور ولولہ انگیز فضا قائم ہو گئی۔

حاضرین نے اس دلیر شخص کے حوصلے اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا جس نے خطرے کے لمحے میں پیچھے ہٹنے کے بجائے انسانیت کا ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ 14 دسمبر کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف بونڈی بیچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خوفناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے۔

اسی ہنگامے کے دوران ایک غیر مسلح شہری احمد ال احمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کی بندوق پکڑ لی، جس سے مزید قیمتی جانیں بچ گئیں۔

احمد ال احمد کے اس جرات مندانہ اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں صارفین نے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا۔

ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صارفین نے لکھا کہ بونڈی بیچ پر ایک عام مگر بہادر انسان نے غیر معمولی ہمت دکھاتے ہوئے دہشت گرد کو روک لیا اور کئی خاندانوں کو اجڑنے سے بچا لیا۔

Related posts

سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کی درخواست

ٹرمپ نے افغانستان کی بگرام ایئربیس لینے کا اعلان کردیا

بحرِ عرب میں خطرے کی گھنٹیاں، امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا