وال اسٹریٹ جرنل کا مودی سرکار پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تعصب کا الزام

وال اسٹریٹ جرنل کا مودی سرکار پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تعصب کا الزام

2014 کے بعد بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا

نئی دہلی:  امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے نریندر مودی کی حکومت کو مذہبی اقلیتوں کے خلاف تعصب پرست قرار دے دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکومت پر مذہبی اقلیتوں کے خلاف تعصب اور عدم برداشت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے روز گرجا گھروں پر ہونے والے حملوں پر خاموشی حکومت کی بالواسطہ منظوری کا تاثر دیتی ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مسلمانوں کو رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں انہیں کاروبار کرنے سے بھی روکا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی کا محض 2.3 فیصد ہونے کے باوجود عیسائی برادری بھی ہندو انتہاپسند عناصر کے نشانے پر ہے۔

صرف 2025 کے دوران عیسائیوں کے خلاف 706 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں کرسمس کے دن اتر پردیش میں اسکول کھلے رکھنے کے حکومتی حکم کے باوجود گرجا گھروں کے باہر ہنگامہ آرائی بھی شامل ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق متعدد واقعات میں عیسائی مشنریوں کے خلاف نعرے بازی اور ہندو مذہبی دعاؤں کو بلند آواز میں پڑھنا معمول بن چکا ہے، اور ایسے واقعات تقریباً ہر بھارتی ریاست میں سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی خاموشی اور مسلسل ایسے واقعات مذہبی اقلیتوں کے لیے ایک خطرناک پیغام ہیں، جو بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related posts

بحرِ عرب میں خطرے کی گھنٹیاں، امریکی جنگی طیارے نے ایرانی ڈرون مار گرایا

کیا بھارت کے خلاف بائیکاٹ سے پاکستان کو آئی سی سی کی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے؟

بسنت کے موقع پر لاہوریوں کے لیے بلال سعید کا خصوصی گانا ریلیز