اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی ہفتہ؛ انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی ہفتہ؛ انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث مارکیٹ نے نئی بلندیاں قائم کر لیں۔

کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 6,634 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے آغاز پر انڈیکس 1,72,400 پوائنٹس پر تھا جو اختتام پر بڑھ کر 1,79,034 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتہ وار کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 7 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں جبکہ 5 روزہ کاروبار میں 4 دن تیزی اور ایک دن مندی رہی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1,79,467 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا جبکہ ہفتے کی کم ترین سطح 1,73,200 پوائنٹس رہی۔

تیزی کے باعث 5 روزہ کاروبار میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 747 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 20,212 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی اور مثبت معاشی پالیسوں کی بدولت انویسٹرز متحرک رہے جبکہ بلوم برگ رپورٹ میں بھی پاکستان کی معاشی کارکردگی کے اعتراف نے سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی