شہر قائد میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 2.8 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
شہر قائد میں آج مطلع صاف، موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم دن اور رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 2.8 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
کراچی میں گزشتہ روز دن بھر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ آج پارہ 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، تاہم شہر میں رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔