اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطےکی تازہ ترین صورتحال پربات چیت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا بنگلا دیش ہائی کمیشن کا دورہ، بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کے تمام فریقین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام سےگریز کرنا چاہیے، علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے۔
جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔