سال 2026 کا پہلا سپر مون آج، کس نام سے جانا جائے گا؟

سال 2026 کا پہلا سپر مون آج آسمان پر نمودار ہوگا، جسے وولف مون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سپر مون اکتوبر 2025 سے جاری سپر مونز کے سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا۔

پاکستان میں سپر مون 3 جنوری کی شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ اس دوران چاند کی روشنی 99.8 فیصد تک ہوگی۔

ماہرین کے مطابق سپر مون کو 3 اور 4 جنوری کی رات واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

اس موقع پر زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث چاند عام پورے چاند کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سپر مون کے ساتھ ساتھ کواڈرینٹڈ شہابی بارش بھی اپنے عروج پر ہوگی، جو آسمان کا دلکش منظر پیش کرے گی۔

سپارکو کے مطابق موجودہ سپر مون سلسلہ 3 جنوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا جبکہ اگلا سپر مون سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہوگا، تاہم سال 2026 میں اس کے بعد کسی اور سپر مون کی توقع نہیں کی جا رہی۔

Related posts

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق