اسٹار کرکٹرز بھی بے بس، پرتھ اسکورچرز کے کھلاڑیوں کو گاڑی کو دھکا لگانا پڑ گیا

آسٹریلوی ٹیم پرتھ اسکورچرز کے معروف کرکٹرز میچ سے قبل ایک غیر متوقع صورتحال کا شکار ہو گئے، جب ان کی گاڑی راستے میں اچانک بند ہو گئی اور انہیں خود سڑک پر گاڑی کو دھکا لگانا پڑا۔

یہ دلچسپ واقعہ سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ سے قبل پیش آیا، جب پرتھ اسکورچرز کے کھلاڑی لیوری ایوانز، ایشٹن ایگر، ایرون ہارڈی اور ماہلی بیئرڈ مین ہوٹل سے سڈنی کے شوگراؤنڈ اسٹیڈیم جانے کے لیے ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی فراہم کردہ گاڑی میں روانہ ہوئے۔

راستے میں گاڑی اچانک بند ہو گئی، جس کے بعد چاروں کھلاڑی گاڑی سے اتر آئے اور اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کے لیے سڑک پر دھکا لگانے لگے۔ اس تمام منظر کی ویڈیو کسی نے ریکارڈ کر لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ میدان کے ہیرو سڑک پر بھی ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا