گہرے زخموں سے بہتا خون ایک سیکنڈ میں روکنے والا انقلابی پاؤڈر تیار

گہرے زخموں سے بہتا خون ایک سیکنڈ میں روکنے والا انقلابی پاؤڈر تیار

اس نئے پاؤڈر کا نام AGCL Powder ہے، جو ایک ہیمرسٹک ایجنٹ ہے اور خون کو فوراً روکنے والے مادے کے طور پر کام کرتا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAIST) کے محققین نے ایک ایسا طبی پاؤڈر تیار کیا ہے جو گہرے زخموں پر چھڑکنے سے صرف ایک سیکنڈ میں بہتے خون خون کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس نئے پاؤڈر کا نام AGCL Powder ہے، جو ایک ہیمرسٹک ایجنٹ ہے اور خون کو فوراً روکنے والے مادے کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ پاؤڈر خون کے ساتھ فوری طور پر تعامل کرتا ہے اور سیکنڈوں میں ہائیڈروجل (hydrogel) میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو خون بہنے کی جگہ پر ایک مضبوط حفاظتی تہہ بناتا ہے۔ اس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ زخموں پر لگاتے ہی خون بہنا فوراً بند کر دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لہسن سے مؤثر ماؤتھ واش تیار کیا جا سکتا ہے، تحقیق

 پاؤڈر میں شامل اجزاء خون میں موجود کیلشیم آئنز کے ساتھ تیز رد عمل کرتے ہیں جس سے ہائیڈروجل بنتا ہے، AGCL Powder کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ گہرے اور غیر ہموار زخموں پر بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔

یہ اسپرے قدرتی اور بایو کمیپیٹیبل مواد سے تیار کیا گیا ہے اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی رکھتا ہے، جو اسے مختلف حالات میں محفوظ اور مؤثر بناتا ہے۔

یہ پاؤڈردرجہ حرارت یا نمی کے سخت حالات میں بھی دو سال تک مؤثر رہتا ہے جو اسے جنگی میدان، آفت زدہ علاقوں اور ایمرجنسی میڈیکل سیٹنگز میں استعمال کے لیے بہت کارآمد بناتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ AGCL Powder دنیا بھر میں میڈیکل ایمرجنسیز کے دوران ایک نئی امید بن سکتا ہے اور خون بہنے والے مریضوں کی فوری مدد کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

Related posts

لائبہ خان کا حسن بکھرتا ’ولیمہ لک‘، مداح دل ہار بیٹھے

شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات کے مطابق ، 18 فروری رمضان کا پہلا دن ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں