فلسطینی بچے کے جواب پر جیکی چین جذباتی ہوگئے

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چین نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران بچوں کی مشکلات دیکھ کر گہرا دکھ محسوس کیا۔

ایک تقریب میں جیکی چین نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں فلسطینی بچے کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں بچے سے پوچھا گیا کہ “آپ بڑے ہو کر کیا بنیں گے؟” بچے نے جواب دیا کہ ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔

اس جواب نے جیکی چین کو شدت سے غمزدہ کر دیا اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ غزہ کے بچے روزانہ بمباری اور تشدد کا شکار ہیں اور یہ مناظر دیکھ کر دل مغموم ہو گیا۔

انہوں نے تقریب میں موجود بزرگوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بڑھاپا ایک نعمت ہے اور وہ تمام بزرگوں کو مبارکباد دیتے ہیں جو عمر کے اس مرحلے تک پہنچنے کی سعادت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری تشدد نے عام شہریوں، خاص طور پر بچوں اور خواتین کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور عالمی و سوشل میڈیا پر ہر روز اموات اور متاثرہ خاندانوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا