سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں زوردار دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں زوردار دھماکہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے اور دھویں کے بادل بلند ہو رہے ہیں

جنیوا: سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر جنیوا میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے اور دھویں کے بادل بلند ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر سیکورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

پولیس اور ہنگامی خدمات دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابھی تک دھماکے میں جانی نقصان یا زخمیوں کی تعداد کے بارے میں حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

مقامی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

یہ واقعہ سوئزرلینڈ میں عوامی تحفظ اور سیکورٹی کے لیے ایک تشویشناک لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی