ثناء جاوید ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی، ثناء جاوید کا وائرل بیان
پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید اپنی دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور حالیہ دنوں میں ایک بیان کے باعث ایک بار پھر صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
حال ہی میں ثناء جاوید نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دبئی کے سفر سے چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں ایک کیفے میں ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر کے کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی۔
ثناء جاوید کا یہ جواب سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا، جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
کئی صارفین نے ان کے ردِعمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ ثناء جاوید اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بیانات کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی رہتی ہیں۔