سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کوما میں چلے گئے، اسپتال منتقل

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کوما میں چلے گئے، اسپتال منتقل

ڈیمین مارٹن 2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے

برسبین: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیمین مارٹن 2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے، انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے اور وہ اس وقت کوما کی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے، کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے ڈیمین مارٹن کے اچانک بیمار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ ڈیمین مارٹن کی بیماری کا سن کر افسوس ہوا ہے، جبکہ سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ برسبین کے اسپتال میں ڈیمین مارٹن کا بہترین علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈیمین مارٹن نے 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

Related posts

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے