کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات تاحکمِ ثانی روک دیے گئے ہیں

 کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات تاحکمِ ثانی روک دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتخابی اقدامات فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق پہلے جاری کیے گئے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے ہیں اور آئندہ کی صورتحال عدالت کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات