شہر قائد میں موسم خشک، رات میں سردی بڑھنے کا امکان

شہر قائد میں موسم خشک، رات میں سردی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد میں آج دن میں موسم  خشک اور رات خنک  رہے گی، تاہم دھند کے باعث حد نگاہ 3 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

شہر قائد میں موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  28 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوا شمال مشرق  سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی