یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری

نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید اورپاکستان کے محفوظ وباوقار مستقبل کا مظہر ہے۔

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘جاری کردیا گیا، جس میں بانی پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اس نغمے میں قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، یہ نغمہ قائداعظم کے افکار کی تجدید اورپاکستان کے محفوظ وباوقار مستقبل کا مظہر ہے۔

ملی نغمہ قائداعظم کے فرمودات اور قیامِ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی عکاس ہے، جو دشمنوں کے عزائم کے خلاف قومی استقامت اورعزم کو اجاگر کرتا ہے۔

یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا نغمہ بابائے قوم سے قوم کی والہانہ محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا