بھارتی پائلٹس یا ذہنی مریض؟ بھارتی ایوی ایشن میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف

بھارتی پائلٹس یا ذہنی مریض؟ بھارتی ایوی ایشن میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف

بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ خستگی کے بعد اب سول ایوی ایشن بھی تنقید کی زد میں آ چکی ہے

نئی دہلی:  بھارتی ایوی ایشن میں مجرمانہ غفلت کا انکشاف ہوا ہے، جس نے لاکھوں مسافروں کی جانوں کو خطرات میں ڈال دیا ہے۔

عالمی میڈیا نے بھارتی پائلٹس کی ذہنی صحت سے متعلق سنگین غفلت کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارتی سول ایوی ایشن کو ایک اور عالمی رسوائی سے دوچار قرار دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوی ایشن میں پائلٹس کی ناقص نفسیاتی اسکریننگ اور بڑھتے ذہنی دباؤ نے مسافروں کی جانوں کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ خستگی کے بعد اب سول ایوی ایشن بھی تنقید کی زد میں آ چکی ہے، جہاں ذہنی دباؤ کے شکار پائلٹس کو سینکڑوں مسافروں کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ وریندر سیجوال نے محض بورڈنگ لائن توڑنے پر ایک مسافر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے نے فضائی عملے کی ذہنی کیفیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ بھارتی سڑکوں کے بعد اب ایئرپورٹس بھی پرتشدد واقعات سے محفوظ نہیں رہے۔

اسی طرح نیویارک پوسٹ کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ احمد آباد حادثے سے قبل بھی ایئر انڈیا کے پائلٹس میں ڈپریشن اور دیگر ذہنی مسائل موجود تھے، اس کے باوجود انہیں فلائٹ کلیئرنس دی گئی، جس پر ایئر انڈیا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے تیجاس کی تباہی پہلے ہی بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کے تربیتی معیار پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

قبل ازیں، معرکۂ حق میں بھی بھارتی فضائیہ کو ناقص کارکردگی کے باعث پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔

مبصرین کے مطابق نااہل بھارتی فضائیہ کے بعد اب سول ایوی ایشن کے ذہنی مسائل کا شکار عملے نے بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر شدید سبکی اور رسوائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران