سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 115 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 13 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4338 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی