برآمدات میں سالانہ اور ماہانہ کمی، درآمدات میں اضافہ

برآمدات میں سالانہ اور ماہانہ کمی، درآمدات میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی

کراچی: نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ اور ماہانہ کمی جب کہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں پاکستان کی مجموعی برآمدات سالانہ بنیاد پر 15 فیصد کمی کے بعد 2.421 ارب امریکی ڈالر رہیں۔

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات نومبر میں سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 15 فیصد کمی کے بعد 1.42 ارب امریکی ڈالر تک محدود رہیں جس سے مجموعی برآمدی کارکردگی مزید متاثر ہوئی۔

دوسری جانب نومبر میں درآمدات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد جب کہ ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نومبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 5.34 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔

تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات نومبر میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی کے بعد 1.26 ارب امریکی ڈالر رہیں۔

جاری مالی سال 2026 کے ابتدائی پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر) کے مجموعی اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کی برآمدات میں مجموعی طور پر 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برآمدات کا حجم 12.86 ارب امریکی ڈالر رہا۔

اس کے مقابلے میں اسی عرصے کے دوران درآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی درآمدات 28.40  ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو تجارتی خسارے میں اضافے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

Related posts

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں

مکتوم بن محمد نے لبنان کے وزیر اعظم – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی