آئمہ بیگ کا متنازع بیان سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ وہ ایسی فنکارہ ہیں جنہیں جب بھی کوئی دھن یا بول ذہن میں آئیں، وہ فوراً انہیں ریکارڈ کر لیتی ہیں، تاہم اسی حوالے سے انہوں نے اپنی زندگی کا ایک نہایت ذاتی اور جذباتی لمحہ شیئر کیا۔

آئمہ بیگ کے مطابق ایک مرتبہ فجر کی نماز کے بعد وہ شدید اداسی اور تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں اپنی والدہ کی بہت یاد آرہی تھی، اس دوران وہ اپنی والدہ سے جڑی کچھ یادگار چیزیں دیکھ رہی تھیں، جس سے ان کی آنکھیں بھر آئیں اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً صبح 6 بجے اچانک ان کے ذہن میں ایک خوبصورت دھن اور چند بول آئے، جو انہوں نے فوراً ریکارڈ کر لیے۔ یہ دھن خاص طور پر ان کی والدہ کے لیے تھی۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

گلوکارہ نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے موسیقی کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اسی دوران ان کی والدہ بیمار ہوگئیں، جس کے باعث وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکیں، جس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔

آئمہ بیگ نے مزید انکشاف کیا کہ ان کی نئی البم کا نام ’گڑیا‘ بھی ان کی والدہ کے نام پر رکھا گیا ہے، کیونکہ گھر میں سب انہیں پیار سے گڑیا کہہ کر بلاتے تھے۔

آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ والدہ کے لیے لکھے گئے اس گانے کے بول تاحال منظرِ عام پر نہیں لائے گئے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی