افغانستان میں خطرات بڑھ گئے، برطانوی حکومت نے ٹریول الرٹ جاری کردیا
برطانوی شہریوں کو افغانستان میں گرفتاری، طویل قید یا دیگر خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے
لندن: دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں اور خطے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
برطانوی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کے اقتدار کے بعد ملک میں پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور متعدد سرحدی گزرگاہیں بند ہونے کے باعث سفر انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کو امریکی کنٹرول سے آزاد میڈیا کی ضرورت: نئی بحث چھڑ گئی
برطانوی شہریوں کو افغانستان میں گرفتاری، طویل قید یا دیگر خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے دفترِ خارجہ نے سفر کرنے والے شہریوں کو ممکنہ خطرات کا لازمی جائزہ لینے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
برطانوی وزارت خارجہ نے ملک میں موجود شہریوں کو فوری انخلاء کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
مغربی حکام کے مطابق افغان طالبان رجیم کے اقتدار کے بعد سیکیورٹی کی خراب صورتحال، محدود نقل و حرکت اور سفارتی رسائی نہ ہونے کے باعث یہ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
افغان طالبان کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر نے خطے میں عدم استحکام پیدا کر کے عالمی سلامتی کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔