رابی پیزادہ سادگی سے پیا گھر سدھار گئیں

رابی پیزادہ سادگی سے پیا گھر سدھار گئیں

رابی پیرزادہ نے نہایت سادگی سے ایک مختصر سی تقریب میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔

پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ  اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں۔

رابی پیرزادہ نے نہایت سادگی سے ایک مختصر سی تقریب میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔

اُنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریبات سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاراہا ہے، اس موقع پر انہوں نے روایتی کریم اور سرخ لباس زیب تن کیا۔

اگرچہ رابی پیرزادہ کے شوہر نے تاحال کوئی تصویر شیئر نہیں کی، تاہم رابی کی پوسٹس سے مداحوں کو اس خوشگوار لمحے کی جھلک ضرور دکھائی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رابی پیزادہ شیف بن گئیں؟

رابی پیزادہ کے سوشل میڈیا  مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی صارفین نے جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں دی ہیں۔

یاد رہے کہ  رابی پیزادہ کو حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر پروپوزلز موصول ہوتے ہیں، حتیٰ کہ ان کی فاؤنڈیشن کے نمبرز پر آنے والے ہر تیسرے پیغام میں شادی کی پیشکش ہوتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا پسند کرتی ہیں نہیں اور نہ ہی اس طرح کے معاملات میں مداخلت کی اجازت دیتیں ہیں۔

Related posts

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ