سڈنی میں دہشتگردی کرنے والے ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کا انکشاف

سڈنی میں دہشتگردی کرنے والے ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کا انکشاف

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ بھی ملزم ساجد اکرم کے 1998 میں بھارت سے آنے کی تصدیق کرچکے ہیں

کینبرا: سڈنی میں دہشتگردی کرنے والے ملزمان بھارتی ثابت ہوچکے ہیں، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔

بونڈی بیچ پر فائرنگ کرکے 16 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آور ساجد اکرم کے متعلق نیا انکشاف ان کے فلپائن کے سفر سے متعلق سامنے آیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ساجد اکرم نے گزشتہ ماہ بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا، جبکہ اس کے بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا، جس سے بھارتی پروپیگنڈا ایک بار پھر بھارت پر ہی الٹ گیا ہے۔

قبل ازیں، آسٹریلیا کے وزیر داخلہ بھی یہ تصدیق کرچکے ہیں کہ ملزم ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی بیچ حملے میں ہلاکتیں 16ہو گئیں، اقوام عالم کی مذمت

برطانوی میڈیا کے مطابق فلپائن امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا میں بونڈی بیچ  حملے میں ملوث  ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا جبکہ حملہ آورکا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم  آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے فلپائن گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے، جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی، جس کے بعد دونوں  28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے۔

آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کے لیے  تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آورداعش کےنظریات سےمتاثرتھے، دنیاداعش کی انتہاپسندی، نفرت انگیزنظریات سےدوچارہے۔

علاوہ ازیں پولیس کمشنرنیوساؤتھ ویل کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی کارسےدیسی ساختہ بم،داعش کےدوجھنڈےملے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سڈنی حملے کے ملزمان بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، پاکستان پر الزامات بے بنیاد ثابت

بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

سڈنی واقعے کے بعد بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی تاہم  گمراہ کن پروپیگنڈا بری طرح فلاپ ہو گیا۔

حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے شخص نے میڈیا کو بتایا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے اور ماں کا تعلق اٹلی سے ہے۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق