اوگرا نے دسمبر کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اوگرا نے دسمبر کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

قیمتوں میں اس کمی کا اطلاق دسمبر کے مہینے کے لیے ہوگا،

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے مہینے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایس ایس جی سی کے لیے گیس کی قیمت میں 0.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11 ڈالر 45 سینٹ سے کم ہو کر 10 ڈالر 77 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت میں 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ سے گھٹا کر 11 ڈالر 82 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس کمی کا اطلاق دسمبر کے مہینے کے لیے ہوگا، جس سے گیس صارفین اور صنعتی شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی