شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی جنگی مشق، جدید میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی جنگی مشق، جدید میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ

لائیو فائرنگ کی اس مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب نے فلیٹ یونٹس کے ہمراہ کیا

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں جدید FM-90 (N) ER سطح سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کر کے اپنی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس فائر پاور ڈسپلے کے دوران بحری جہاز سے انتہائی تیز اور مؤثر انداز میں حرکت کرنے والے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جس سے پاک بحریہ کی مضبوط جنگی استعداد ایک بار پھر واضح ہو گئی۔

لائیو فائرنگ کی اس مشق کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب نے فلیٹ یونٹس کے ہمراہ کیا۔ انہوں نے مشق میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور مؤثر کارکردگی کو سراہا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت ملک کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Related posts

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھوئیں سے سالانہ 24 ہزار اموات رپورٹ

کلاس روم اور کچن چھوڑ کر کرکٹ کے میدان میں، اٹلی کی ٹیم کا انوکھا سفر

متحدہ عرب امارات اور کوسوو کے صدور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں – متحدہ عرب امارات