سونا مزید مہنگا؛ فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

سونا مزید مہنگا؛ فی تولہ قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی مزید 1372 روپے مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے مطابق فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6102 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 16 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4214 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قوم کے قیام کے زندہ گواہوں کو اعزاز دیا – UAE

متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے رہنما اسٹریٹجک اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں – UAE

یو اے ای کو جھاڑو دینے کے لیے موسم سرما کے آخر میں سرد محاذ، بارش اور تیز ہوائیں – UAE