بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشتگرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشتگرد بھاری اسلحہ و بارود سمیت گرفتار

لاہور، فیصل آباد، بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے۔

لاہور، فیصل آباد، بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے، سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برآمد کر لی گئی جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ فیصل آباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے، لاہور سے گرفتار را کے دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان، سرفراز جبکہ فیصل اباد سے دانش شامل ہے۔

اس کے علاوہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا کہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں جبکہ سی ٹی ڈی پنجاب نے عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا میں را آپریٹ کر رہی تھی کی مدد سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا پاکستان مخالف مذموم منصوبہ بے نقاب، خفیہ دستاویزات لیک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد سکدیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا، گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھارتی دہشت گرد ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 7، ڈیٹونیٹر 2، حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

Related posts

پاکستان کے انکار سے بھارتی کرکٹ کی اجارہ داری بے نقاب، سابق انگلش بیٹر کا اعتراف

معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مبینہ طور پر فائرنگ واقعے میں جاں بحق

افغان طالبان رجیم سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق