ٹک ٹاک پر بم بنانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والا افغان شہری گرفتار

 ٹیکساس: امریکہ میں ایک اور افغان شہری کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی حکام نے ایک ایسے افغان شہری کو گرفتار کیا ہے، جس نے ٹک ٹاک پر بم بنانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق افغان نژاد شہری محمد داؤد الوکوزئی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے بم تیار کرنے کا طریقہ دکھایا اور اپنے بیان میں فورٹ ورتھ (Fort Worth) کے علاقے کو نشانہ بنانے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کا گڑھ افغانستان؛ خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ

حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق محمد داؤد الوکوزئی آپریشن ایلائز ویلکم (Operation Allies Welcome) کے تحت افغانستان سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سکیورٹی اداروں نے اس واقعے کو سنگین نوعیت کا خطرہ قرار دیا ہے۔

Related posts

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات

رخصتی کے موقع پر لائبہ خان کا مزاحیہ انداز؛ دلچسپ گفتگو نے محفل لوٹ لی