غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

محسن نقوی  نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سیکیورٹی بڑا چیلنج بنی رہی

چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں غیرملکی ٹیموں کے دوروں کو کامیاب بنانے کے لیے مثالی انتظامات پرسکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی  نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سیکیورٹی بڑا چیلنج بنی رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے مؤثر اور مثالی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز، نواز سیریز اور فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار، محسن نقوی کی مبارکباد

انہوں نےمزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہےتاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقہ زمبابوے اور سری لنکا کے بورڈز اور ٹیموں کا بھی شکریہ کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران

محمد بن راشد نے DIFC عدالتوں کے تین نئے ججوں میں قسم کھائی ہے