پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

سونے کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا اور فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز لینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے میں پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ؛ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری توجہ کا مرکز

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر بڑھ کر 4218 ڈالر پر پہنچ گیا۔

علاوہ ازیں دس گرام چاندی کی قیمت 229 روپے کے اضافے سے 5066 روپے ہوگئی۔

Related posts

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی